Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن نے سکول مالک کے لئے کم سے کم تعلیمی قابلیت کی شرط عائد کردی

پیف نے سکول مالک کے انتقال کی صورت میں اسکول ملکیت کیلئے نامزد قانونی وارث یا پر نسپل کی کم از کم تعلیمی قابلیت کی شرط عائد کردی۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پیف اسکول مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت اسکول مالک کے انتقال کی صورت میں اسکول ملکیت کے لیے نامزد قانونی وارث کی تعلیمی قابلیت کم از کم 14 سالہ ہونی چاہئے۔

تاہم نامزد قانونی وارث کی تعلیمی قابلیت 14 سالہ نہ ہونے کی صورت میں ان پر لازم ہوگا کہ وہ کم از کم 14 سالہ تعلیمی قابلیت کے حامل شخص کی اسکول پرنسپل کے طور پر فی الفور تعیناتی کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button