Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تنخواہوں میں کمی کا نوٹس

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پنجاب سکولز ریفارم پروگرام کے تحت آؤٹ سورس ہونے والے سکولوں میں کم تنخواہوں کانوٹس لے لیا، متعدد سکولوں کو شوکاز جاری کردئیے گئے ۔

تفصیل کے مطابق پیف نے آوٹ سورس ہونے والے سکولوں مقررہ تنخواہیں دینے کی ہدایت کی تھی مگر شکایات موصول ہونا شروع ہوئیں کہ ان سکولوں میں اساتذہ کو مقررہ تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں، جس پر متعدد سکولوں کو شوکاز جاری کردئیے گئے ہیں۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی گئی تھی کہ پیف کی مقررہ کردہ تنخواہیں ہی اساتذہ اور عملے کو دی جائیں گی مگر مانیٹرنگ ٹیموں نے رپورٹ کیا کہ ان سکولوں میں مقررہ تنخواہوں سے کم ادائیگی کی جارہی ہے، اس لئے فوری جواب دیاجائے ورنہ آپ کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button