پیف حکام اور سکول مالکان کی بڑی بیٹھک
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 13 پیف پارٹنرز کے وفد نے پیف صدر دفتر میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی سے ملاقات کی۔میٹنگ میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن)ثمینہ نواز نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران پیف پارٹنرز نے ایم ڈی پیف کا بروقت پیمنٹ کی ادائیگیوں پر شکریہ ادا کیا۔
میٹنگ کے دوران پیف پارٹنرز نے پیف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی ٹریننگز کے حوالے سے اٹھائے گئے بہترین اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا ، اور پیف کی جانب سے شائع کیے جانے والے سبجیکٹ بیسڈ ماڈیولز کی تعریف کی۔
پیف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی ٹریننگز پر بات کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے کہا پیف کا سب سے زیادہ فوکس اساتذہ کی ٹریننگز پر ہے۔
اساتذہ کے لیے فزیکل ٹریننگز کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر آن لائن ٹریننگز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے تاکہ اساتذہ اپنے اپنے مضامین پر عبور حاصل کر سکیں اور بہتر انداز میں بچوں کو پڑھا سکیں۔
میٹنگ کے دوران پیف پارٹنرز نے ایم ڈی پیف سے پیمنٹ میں اضافے،پالیسی کیپ کو بڑھانے اور دیگر اہم گزارشات بھی پیش کیں۔
ایم ڈی پیف نے پیف پارٹنرز کی تمام گزارشات کو تفصیل سے سنا اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ پیف کے قوانین کی روشنی میں پیف پارٹنرز کی گزارشات پر غور وخوض کیا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران ایم ڈی پیف نے تمام پارٹنرز کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ان کے فوری حل کے احکامات بھی صادر کئے۔