انسداد ڈینگی مہم میں حصہ نہ لینے والے پیف پارٹنرز پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور حکومت پنجاب کے احکامات پرمنیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پیف کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی پیف نے کہا کہ حکومت پنجاب انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی متواتر نگرانی کر رہی ہے ، اور حکومت پنجاب کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں حصہ نہ لینے والے پیف پارٹنرز پر تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیا گیاہے۔
اجلاس کے دوران پیف کے اینٹی ڈینگی سیل نے انسداد ڈینگی مہم میں حصہ نہ لینے والے پیف پارٹنرز پر ایم ڈی پیف کو تفصیلی رپور ٹ پیش کی ،جس پر ایم ڈی پیف نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو تفصیلی سرکلر جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس کے دوان انہوں نے کہا کہ پیف پارٹنرز اپنے سکول لیول کے مطابق انسداد ڈینگی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر صبح 11بجے تک لازمی اپ لوڈ کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ا نسداد ڈینگی سرگرمیاں نہ کرنے والے اور غیر سنجیدہ پیف پارٹنرز کو جرمانے عائد کیے جائیں، اور انہیں کال فار میٹنگ کی جائے اور ان کی پیمنٹ کو فوراً سٹاپ کیا جائے۔
اسکے باوجود عمل نہ کرنے پر حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ سی ای او سکول رجسٹریشن منسوخی کا عمل شروع کر دے گا، اور نتیجتاً ایسے سکول کا پیف کے ساتھ معاہدہ شراکت داری بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔



















