سات ہزار سے زائد پیف پارٹنر سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ شروع
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) منظر جاوید علی کے حکم پر پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام ، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پیف پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صوبہ بھر کے 7ہزار سے زائد پیف پارٹنر سکولوں کے 3لاکھ26ہزار167 طالب علموں کا QAT لیا جائے گا۔ پیف پارٹنر سکولوں میں 15فروری2023تک ٹیسٹ جاری رہے گا۔
ضلع منڈی بہاوالدین اورساہیوال کے346پیف پارٹنر سکولوں میں 14ہزار 987طالب علموں کا ٹیسٹ احسن انداز میں مکمل ہو چکا ہے۔
ضلع بھکر، گجرات، ملتان، پاکپتن، رحیم یار خان، سرگودھا اور سیالکوٹ میں 411پارٹنر سکولوں کے 18 ہزار 7سو47طالب علموں کا آج کے روز مکمل کیا جائے گا۔
پیف انتظامیہ کی جانب سے پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے کے لیے ہر سال ٹیسٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور یہ ٹیسٹ پارٹنرز سکولوں کی پیمنٹس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔
پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی صورت میں پیف پارٹنر سکول کو وارننگ دی جاتی ہے، دوسری مرتبہ ٹیسٹ میں ناکامی کی صورت میں پیف پارٹنرز کو 50فیصد پیمنٹ کی ادائیگی کی جاتی ہے، جبکہ تیسری مرتبہ ناکام ہونے والے سکول سے پارٹنر شپ کینسل کر دی جاتی ہے۔