Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کے لئے ساڑھے سات ارب روپے جاری
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے منسلک سکولوں کو محکمہ خزانہ نے ساڑھے سات ارب روپے جاری کر دیئے۔
تفصیل کے مطابق پیف سکولوں کو آخر کار فنڈز جاری کردئیے گئے، گرانٹ پیف کے سکولوں کے بچوں کی فیس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں جاری کی گئی ۔
محکمہ خزانہ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو ساڑھے سات ا رب روپے جاری کر دیئے ہیں، اس بجٹ سے پیف کے سکولوں کے بچوں کی فیس اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے گی۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن کے پراجیکٹ پیما کو بھی 2 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔