Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے

پیف حکام کے مطابق مڈل ،سکینڈری سکولوں میں طالبات کیلئے فی میل ،طلباء کیلئے میل ٹیچر ہو گا، سکولوں میں فوری طور پر سکیورٹی گارڈ رکھے جائیں، طلباء کو محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اساتذہ ،سٹاف ،طلبا کے درمیان غیر ضروری رابطے کی حوصلہ شکنی کی جائے، چھٹی کے بعد طلباء کو سکول میں بلا جواز روکنے سے منع کیا جائے، والدین کے انتظار کے لئے مناسب جگہ رکھی جائے۔
پیف حکام کے مطابق کسی سکول میں غیر اخلاقی، قابل اعتراض حرکت کی شکایت نہ ہو، شکایت ہوئی تو مذکورہ لائسنس ہولڈر کیخلاف کارروائی ہوگی۔




















