Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورینس ٹیسٹ لینے کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اپنے پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر کے تقریباً 10 ہزار پارٹنر سکولوں میں 9 مارچ سے پرائمری، دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طلبہ کا کیو اے ٹی لیا جائے گا، جو 13 مارچ تک جاری رہے گا۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

خراب نتائج دینے والے پارٹنر سکولوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پیف نے اپنے ماتحت سکولوں کو کوالٹی اشورنس ٹیسٹ کے انعقاد سے متعلق باقاعدہ ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، تاکہ امتحانی عمل شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button