Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لینے کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے 23 ستمبر کو پارٹنر سکولوں میں کوالٹی اشورنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ 3 مضامین اردو، انگریزی اور حساب کا لیا جائے گا۔
ٹیسٹ دوسری تا پانچویں جماعت تک کے 50 فیصد بچوں کا لیا جائے گا، ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے بچوں کا 40 فیصد نمبر لینا لازمی ہوگا۔
خراب نتائج دینے والے پارٹنر سکولوں کو جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔




















