Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبائی وزیر تعلیم پیف کے آفس پہنچ گئے

وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر نے سیکرٹری سکولز فیصل فرید کے ہمراہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) صدر دفتر کا دورہ کیا۔

ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے منسٹر ایجوکیشن اور سیکرٹری سکولز کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا اور پیف کے منصوبے شہر علم اور دیگر اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی پیف نے بتایا شہر علم منصوبے کے تحت لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور شیخوپورہ کی منظور شدہ یونین کونسل میں 336 نئے سکول کھولے جائیں گے، اور ان سکولوں میں تقریباً 89ہزار بے وسیلہ بچوں کو ایجوکیشن وؤچر سکیم پروگرام کے تحت مفت تعلیم دی جائے گی۔

منسٹر ایجوکیشن نے شہر علم منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت منظور شدہ اضلاع کے اُن علاقوں کی کچی آبادیوں میں سکول کھولے جائیں، جہاں پہلے سے سکول موجود نہیں ہیں۔

منسٹر ایجوکیشن نے مزید کہا کہ پیف تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادار کر رہا ہے ، اور پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل قابل تعریف ماڈل ہے۔

میٹنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے کہا کہ پیف کے تمام تعلیمی منصوبوں کی طرح ”شہر علم“ بھی بہت اچھا منصوبہ ہے ، اس منصوبے سے بے وسیلہ طبقات سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچوں کو علم کی شمع سے روشن کیا جائے گا۔

سیکرٹری سکولز نے ایم ڈی پیف کو بتایا کہ اس منصوبے کے فنڈز بہت جلد پیف کو جاری کر دیے جائیں گے تاکہ اس منصوبے کا آغاز با آسانی کیا جا سکے۔

ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے میٹنگ کے دوران فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام، چولستان کمیونٹی سکول، چولستان موبائل سکول اور روشن تھل پروجیکٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

ایم ڈی پیف نے منسٹر ایجوکیشن کو بتایا کہ اگر پیف کو مزید فنڈز دیے جائیں تو پیف کے پارٹنر سکولوں میں اس وقت موجودہ انفراسٹرکچر کے اندر مزید 5لاکھ بچوں کو پیف کے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے مفت تعلیم فراہم کی جاسکتی ہے۔

ایم ڈی پیف نے منسٹر ایجوکیشن کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، مانیٹرنگ نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

میٹنگ کے اختتام پر ایم ڈی پیف نے منسٹر ایجوکیشن منصور قادر کو پیف کی سالانہ ورک پلان کی کتاب پیش کی اور نئے SISڈیش بورڈ کی تفصیلات فراہم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button