Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا ایک رزلٹ کارڈ بنانے کافیصلہ
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کا یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اب تمام طلباء کے رزلٹ کارڈز پر متعلقہ ضلع کے بجائے پنجاب بورڈ لکھا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے تحت امتحان دینے والے 45 لاکھ طلباء کو رپورٹ کارڈ جاری کیا جاتا ہے, اب تمام بچوں کے رزلٹ کارڈز پر متعلقہ ضلع کے بورڈ کے نام کے بجائے پنجاب بورڈ تحریر کیا جائے گا,تمام بورڈ ایک ہی روز میں بچوں کے رزلٹ کارڈ جاری کریں گے۔
پی بی سی سی کے اجلاس میں تمام بورڈز کی جانب سے یکساں رزلٹ کارڈ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں بچوں کے پاسنگ مارکس 40 فیصد کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا۔
فیصلوں پر اطلاق کیلئے باقاعدہ منظوری آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں دی جائے گی۔