Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈز نے ڈویژن امپرو کرنے کےلئے مواقع بڑھادئے

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروا دی۔

9 تعلیمی بورڈز کی اوپن پالیسی کے تحت ڈویژن امپروومنٹ کیلئے پچاس فیصد سے کم نمبروں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

اب پچاس فیصد سے زائد نمبر والے طلبہ بھی دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔

اس سے قبل طلبہ کو ڈویژن امپروومنٹ اور سپلیمنٹری امتحان دینے کیلئے صرف 4 مواقع دستیاب تھے۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مذکورہ پالیسی سال 2019 کے امتحانات سے نافذ العمل ہوگی، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ 40 لاکھ سے زائد طلبہ امتحان دیتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button