Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈز ایمپلائز ایسوسی ایشن نے احتجاجی تحریک کا الٹی میٹم دے دیا

تعلیمی بورڈز کی نجکاری کی اطلاعات پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا، ہڑتال کے لئے رابطے، میٹنگز شروع، سابق ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ ایمپلائز کیساتھ یکجہتی کرنے تعلیمی بورڈ پہنچ گئے، چیف سیکرٹری پنجاب سے بات کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی خودمختاری پر شب خون مارنے کی تیاریاں

انہوں نے صوبائی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز فیڈریشن ملک نثار’ جنرل سیکرٹری ملتان تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن شیخ عمران اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ بہت اہم مسئلہ ہے، جس کے ساتھ ہمارے بچوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے، نگران حکومت کو کوئی اختیار نہیں کہ بورڈز کی خودمختاری ختم کرکے انہیں برباد کردے، جس کے سنگین نقصانات و نتائج برآمد ہوں گے۔

مرکزی ایمپلائز عہدیداروں ملک نثار احمد اور شیخ عمران نے کہا کہ پی آئی اے، ریلوے، واپڈا اور دیگر ادارے کرپشن سے تباہ کرنے، ہرسال اربوں روپے خسارہ سے دو چار کرنے کے بعد اب کرپٹ عناصر تعلیمی بورڈز کا رخ کرنے کا سوچ رہے ہیں، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

تعلیمی بورڈز اپنے وسائل آپ کے تحت کام کررہے ہیں، حکومت سے کوئی گرانٹ نہیں لیتے، شفاف امتحانات بھی منعقد کراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت طلباء و طالبات کے کسی بھی مسئلے پر شنوائی کے لئے چیئرمین بورڈ موجود ہوتے ہیں، جب تعلیمی بورڈز سیکرٹری ایچ ای ڈی کے تحت ہوجائیں گے تو طلباء و طالبات کی ان تک رسائی محال ہوجائے گی، نہ ہی سیکرٹری ایچ ڈی کے پاس اتنا وقت ہوگا۔

اب اگر کسی پیپر کا مسئلہ بن جائے تو اسے ڈویژن کی سطح پر کنٹرول کرلیا جاتا ہے، اگر یہ کنٹرول سیکرٹری ایچ ای ڈی کے پاس چلا گیا تو پھر یہ پورے صوبے کا مسئلہ بن جائے گا اور آوٹ آف کنٹرول ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button