گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان

تعلیمی بورڈ ملتان نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔
کل 80313امیدواران نے شرکت کی، جس میں سے 35226 امیدواران کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 43.86 فیصد رہا ۔
تعلیمی بورڈ ملتان میں ہونیوالی تقریب میں چئیرمین حافط قاسم،سیکرٹری خرم قریشی،کنٹرولرا متحانات حامدسعید بھٹی نے نتائج کا اعلان کیا ۔
جس کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 28923 امیدواران نے شرکت کی، جس میں سے 18347 کامیاب ہوئے، 5430طلباء نے اے گریڈ پلس حاصل کیا ۔
پری انجنیرنگ گروپ میں کل 6975 امیدواران نے شرکت کی ، جس میں سے 4157کامیاب ہوئے 756نے اے گریڈ پلس حاصل کیا۔
اسی طرح جنرل سائنس گروپ میں 17131امیدواران شریک ہوئے، جس میں سے5452کامیاب ہوئے 413 طلباء نے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام سال 2022میں سالانہ امتحانات کے آخری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ، اس کے بعد سال 2023میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
تعلیمی بورڈملتان کی زیر نگرانی ہونیوالے امتحانات میں 21طلباء کے خلاف غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر کیسز تیار کیے گئے ، جس میں 12طلباء کو مختلف سزائیں سنائی گئی ، جبکہ 9طلباء کو وارننگ دی گئی۔


















