Breaking NewsEducationتازہ ترین
خریداری میں مبینہ کرپشن کی نشاندہی ، پیپرا نے پیک کو سٹیشنری خریدنے نے روک دیا

پیک کے زیر اہتمام لارج سکیل امتحانی اسسمنٹ تاخیر کا شکا ر ہوگئی ، جس کی وجہ ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی اسٹیشنری میں من پسند ٹھیکداروں کو ٹھیکے دینے کا انکشاف ہواہے۔
پیپرا نے پنجاب ایگزمینشن کمیشن کو اسٹیشنری کی خریداری کی سے روک دیا ۔
ایگزمینشن کمیشن سنگل بڈ پر مارکیٹ سے مہنگے داموں ٹھیکہ دے رہی تھا ۔پیپرا پنجاب نے اعتراضات لگا کر دوبارہ ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایات کیں ۔
انتظامی معاملات میں تاخیر پر پنجاب بھر میں بچوں ایل ایس اے ٹیسٹ بھی تاخیر کا شکار ہے۔جو آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے ۔


















