Breaking NewsEducationتازہ ترین
لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری

پیک نے سکولوں میں پرائمری اور مڈل جماعت کے لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ کا امتحان رواں ہفتہ میں لیا جانا تھا، اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ٹیسٹ ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
اب پنجاب ایگزمینیشن کمیشن (پیک) کی جانب سے سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔
نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کی اسسمنٹ 26 اپریل سے کی جائے گی۔
26 اپریل کو انگریزی، 27 کو اردو اور 28 کو حساب کا ٹیسٹ ہوگا،29 کو سائنس اور 30 اپریل کواردو، انگریزی کا زبانی ٹیسٹ لیا جائے گا۔
اسسمنٹ کا ٹائم صبح 8 سے دوپہر تین بجے تک رکھا گیا ہے۔


















