پنجاب حکومت نے گھٹنے ٹیک دئے ، یونیورسٹیوں کے ملازمین، اساتذہ کا احتجاج ملتوی

پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ ، افسر اور ملازمین نے احتجاج کی کال کیا دی حکومت پنجاب کے ہاتھ پاوں پھول گئے ، تمام یونیورسٹیوں کے افسروں ، اساتذہ اور ملازمین نے 26 اگست کو لاہور میں احتجاج کرنا تھا مگر 24 گھنٹے پہلے ہی انتظامیہ نے ہتھیار پھینک دئے۔
ڈاکٹر عبدالستار ملک صدر فپواسا پنجاب کا کہنا ہے کہ فپواسا پنجاب کی ڈسپیرٹی/ سپیشل الاؤنس کے حوالے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو ڈسپیرٹی/ سپیشل الاونس کے حوالے سے دی جانے والی احتجاجی کال کے نتیجے میں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری اور سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ مجاہد شیر دل نے فپواسا پنجاب کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے حوالے سے جلد ہی وضاحتی/ترمیمی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
میٹنگ میں اِس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ آج 26 اگست کو مذاکرات کا اگلا دور بھی سول سیکرٹیریٹ لاہور ہی میں منعقد ہوگا، جس میں سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بھی شرکت کریں گے۔
حکامِ بالا کی یقین دہانی کے بعد آج 26 اگست 2021 ء کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی کال واپس لی جاتی ہے سول سیکرٹیریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد یومِ تشکر بھی منایا جائے گا۔



















