Breaking NewsNationalتازہ ترین
آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نئے ’’آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز کردیا گیا

پنجاب حکومت کی ہدایت پر آئی ٹی گریجویٹس کے لیے نیا "آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام” شروع کردیا گیا، یہ پروگرام صوبے کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے گریجویٹس کو جدید مارکیٹ اسکلز اور ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی، جبکہ انٹرنز کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
اہلیت کے لیے امیدواروں کےلئے لازم ہوگا کہ آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس کی ڈگری گزشتہ چار سال کے اندر مکمل کی گئی ہو، امیدوار کا پنجاب ڈومیسائل ہو،اسکے علاوہ شناختی کارڈ درست اور قابلِ تصدیق ہو۔




















