Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب میں ناقص کارکردگی والے کالجز کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاری مکمل

100 سےکم طلباء والے کالجز پہلےمرحلےمیں آؤٹ سورس ہوچکے ہیں، حکومت کو جنرل کالجز آؤٹ سورس کرنے کی تجویز ارسال کردی گئی۔
حکام کے مطابق کالج مینجمنٹ کمیٹیز کا نیا ڈھانچہ بھی تیار کیا گیا ہے، نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد 20 ارب کےفنڈز مؤثر طور پر استعمال ہونگے۔
کالجز میں پڑے 20 ارب کےفنڈز شفاف انداز میں خرچ ہوں گے، آؤٹ سورسنگ سےکالجزکی کارکردگی بہتربنائیں گے۔
طلبا کی کمی والے کالجز کا بوجھ کم کرنے کیلئے نجی پارٹنرشپ ماڈل بھی پیش، آؤٹ سورسنگ پالیسی جلد کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔




















