Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب حکومت کا سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 475 سیٹیں بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں سیٹیں بڑھانے کیلئے پی ایم ڈی سی سے استدعا کر دی۔
سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں 50 سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی، جبکہ امیر الدین میڈیکل کالج، نشتر میڈیکل کالج میں بھی 50 ، 50 سیٹیں بڑھانے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد ، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان ہیوال اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج ، میں 50، 50سیٹیں بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان میڈیکل کالج میں 30 سیٹوں کے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں 25 سیٹوں کے اضافے کی استدعا، جبکہ قائد اعظم میڈیکل کالج اور سرگودھا میڈیکل کالج میں 25 ، 25 سیٹوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں 20 سیٹوں کے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔




















