Breaking NewsEducationتازہ ترین
یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا فیصلہ

پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا فیصلہ ،چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب تمام سکولوں کے لیے یکساں بنایا جائے گا۔
بتایاگیا ہے کہ یکساں نصاب کے سلسلے میں حکومت نے اہم قدم اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا، جس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب یکساں بنایا جائے گا۔
اردو، انگلش، ریاضی، ہسٹری، جغرافیہ، جنرل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب ایک ہوگا۔
نئے تعلیمی نصاب میں سیرت نبوی ﷺکے اسباق کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔


















