لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن نے بھی مطالبات کی منظوری کےلئے احتجاج کا اعلان کردیا

پنجاب لیب انٹنڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم کمبوہ کی طرف سے جاری ہونےو الے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ لیب اٹینڈنٹ کی بھرتی میڑک سائنس کے ساتھ ہوئی تھی ، مگراس کو سکیل ایک دیا جاتا ہے جبکہ اس کے ساتھ کی دوسری پوسٹیں اپ گریڈ کردی گئیں۔
اب سوئیپر اور مالی کو بھی سکیل چار دیا جاتا ہے مگر تاحال لیب اٹینڈنٹس پریشانی کا شکار ہیں۔
ان کی درخواستیں ہرسطح ردی کی ٹوکر ی میں ڈال دی جاتی ہیں، مگر اب ہمیں احتجا ج پر مجبور کردیا گیا ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ لیب اٹینڈنٹ پوسٹ کو تعلیمی قابلیت کے مطابق سکیل 11 میں اپ گریڈ کیا جائے ، لیب اٹینڈنٹ پوسٹ کا الگ سے سروس رولز سروس سٹرکچربنایا جائے۔
پنجاب بھر میں تمام سائنس لیبارٹریز کو فنکشنل کیا جائے ۔
اگر ہمار ے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 24 مارچ کو لاہور میں دھرنا دیاجائے گا، جس کی ذمے داری تعلیم حکام پر ہوگی ۔


















