Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پنجاب پولیس کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایس پی سیکورٹی کو اپ گریڈ کر کے ایس ایس پی تعینات کیا جائے گا ، جو شہر میں ہونے والے تمام لا اینڈ آرڈر کی سیکورٹی کا زمہ دار ہو گا، جبکہ وی وی آئی پیز کی سیکورٹی بھی ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کی زمہ داریوں میں شامل ہوگی ۔
تھانوں کی نفری کو لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹیوں سے آزاد کر کے کرائم کنٹرول پر لگایا جائے گا۔
پولیس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر شہر کے تھانوں کے افسر لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹیوں پر تعینات رہتے تھے اور کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے موجودہ وسائل کم ہوتے جا رہے تھے ۔
پولیس نے اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہر میں ایس پی سیکورٹی کی سیٹ کو ایس ایس پی کی سیٹ پر اپ گریڈ کرنے کی تجاویز تیار کی جا رہی ہے ، جس کو ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کا نام دیا جائے گا ۔
ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کے ساتھ ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کے نیچے تین ایس پی جن میں ایس پی سیکورٹی ، ایس پی اینٹی رائٹ اور ایس پی وی وی آئی پی سیکورٹی کام کرئے گا ۔
ایس ایس پی لا اینڈ ارڈر کے پاس ایک ہزار کی نفری فراہم کی جائے گی اور ایس ایس پی لا اینڈ ارڈر شہر میں ہونے والے تمام جلسے جلوسوں سمیت لا اینڈ آرڈر کا زمہ دار ہو گا ۔

پولیس حکام کے مطابق تھانوں کی نفری کسی لا اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی پر نہیں بھجوائی جا سکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button