Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
پنجاب کے تمام تھانوں میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل قائم کرنے کافیصلہ

آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل‘ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیرصدارت ویڈیو لنک آر پی اوز کانفرنس ہوئی، جس میں خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام پر بات چیت کی گئی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقدمات کی تیز رفتار تفتیش کی مانیٹرنگ کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل“ کی مانیٹرنگ کریں گے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل“ کو ایک ہفتے میں فعال بنایاجائے، اضلاع میں خصوصی سیل سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی نگرانی میں کام کریں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کی کالز پر 15 منٹ میں ریسپانس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ لیڈی پولیس اہلکار سپورٹ آفیسر کے فرائض انجام دیں گی۔



















