Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ملتان کا احتجاج
سرکاری کالجز کے گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں پرموٹ ہونے والے اساتذہ اس وقت پریشانی کا شکار ہیں، کئی ماہ گزر نے باجود بھی ان کے آرڈر نہیں ہو رہے۔
گزشتہ روز ان اساتذہ نے احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے اساتذہ کے آرڈرز میں تاخیر اور ڈسلوکیشن کی جارہی ہے، جس سے اساتذہ ناامیدی کا شکار ہیں۔
انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا وہ اس کا نوٹس لیں اور جلد سے جلد تعیناتی کے آرڈر جاری کئے جائیں۔