پی پی ایل اے کا احتجاج ، نو نمبر چونگی پر دھرنا دے دیا

ملتان میں پنجاب پروفیسرز انیڈ لیکچرز ایسویسی ایشن اور کامرس پروفیسر انیڈ لیکچرز ایسویسی ایشن کی جانب سے چونگی نمبر 6 بوسن روڈ پر احتجاج کیا گیا، اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کواآرڈینیٹر پے پروٹیکشن کمیٹی ملتان ڈویژن پروفیسر حافظ محمد ارشاد،مرکزی رہنما پروفیسر بلال فاروقی نے کہا کہ اساتذہ کو پے پروٹیکشن دی جائے، تمام ریگولر ہونے والے اساتذہ کے کنٹریکٹ ملازمت کے دورانیہ کو سروس کا حصہ بنایا جائے، اساتذہ کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی اجازت دی جائے اور انہیں گریڈ کے مطابق تنخواہیں ادا کی جائیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں ان کے ساتھیوں کا احتجاج 23 روز سے جاری ہے، لیکن حکومت پر کوئی اثر نہیں ہوا ،یہی وجہ ہے کہ اب اس احتجاج کے دائرہ کار کو پنجاب کے مختلف اضلاع تک پھیلا دیا ہے۔
مظاہرین نے چونگی نمبر 6بلاک کر کے کئی گھنٹے روڈ بلاک رکھا اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر طارق بلوچ،پروفیسر عاطف سہو،پروفیسر ارشاد حسین ملک، پروفیسر شرجیل،پروفیسر صغیر احمد،پروفیسر تنویر عالم، پروفیسر رضوان فیصل،پروفیسر شاہد ڈوگر نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اس مسئلے کو جلدی حل کریں ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائے گی اور جلد مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کردیئے جائیں گے۔
مظاہرہ میں خواتین اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد مظاہرہ میں شریک تھی۔
اس موقع پر مظاہرین نے کئی گھنٹے دھرنہ بھی دیا، جو بعد ازاں پرامن طور پر منشتر ہوگیا۔



















