اساتذہ نے ہاؤس رینٹ سمیت تمام الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ کردیا

پنجاب کے اساتذہ نےکہا ہے کہ اساتذہ کے لیے ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس اور 30 فیصد ڈِسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس میں فوری اضافہ کریں تاکہ اساتذہ کو معاشی ریلیف میسر آ سکے۔
ٹیچر ز علم کے چراغ جلانے والے وہ لوگ ہیں جو اپنی ذاتی مشکلات کے باوجود قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہیں۔
پنجاب کے اساتذہ کو ہاؤس رینٹ الاؤنس صرف 2250 روپے اور کنوینس الاؤنس 2850 روپے ملتا ہے، جو موجودہ دور میں ناکافی ہےآج کے حالات میں دیہات میں بھی ایک کمرہ اس رقم میں کرایہ پر نہیں ملتا، جبکہ اسکول آنے جانے کے اخراجات 10 سے 20 ہزار روپے ماہانہ تک پہنچ چکے ہیں، اس کے مقابلے میں وفاقی ملازمین کو پہلے ہی 30 فیصد ڈِسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جا چکا ہے، جبکہ پنجاب کے اساتذہ اس سہولت سے محروم ہیں۔
اس فرق کے باعث پنجاب اور وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں واضح خلیج پیدا ہو چکی ہے۔
اساتذہ نے وزیرِ تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بصیرت اور عزم کے ساتھ اساتذہ کے معاشی مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔



















