پنجاب ایس ای ایس ایسوسی ایشن کا اجلاس
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کا اجلاس محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب، پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت راؤ ساجد مصطفی ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات و محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدارت میں ہوا ۔
جس میں غلام عباس, محمد افنان اشفاق, حاجی محمد احمد, محمد مشتاق حسین,چوہدری فاروق احمد,راو محمد جاوید, شہزاد ظفر,راو زوالفقار احمد,شہزاد فہیم,مختار انصاری و دیگر عہدیداران نےشرکت کی۔
شرکاء نے اجلاس میں اساتزہ کرام کے تمام مسائل خصوصاً اے سی آرز پرموشنز اساتزہ کرام کی ڈینگی و غیر تدریسی ڈیوٹیز, جرمانے, کٹوتیوں, ہیڈ شپ الاؤنسسز میں اضافہ, خصوصی پٹرول و مہنگائی الاؤنس کی ادائیگی اساتزہ کرام کی نئی بھرتیوں بارے تفصیلی گفتگو ہوئی، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام میل فی میل اساتزہ کرام کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کروائیں گے انشاءاللہ۔
شرکاء نے میٹرک بورڈ کے بہترین رزلٹ پر سکول ہیڈز اور اساتزہ کرام کو مبارکباد دی، اس یقین کا اظہار کیا کہ اسی طرح طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور تعداد کو بڑھایا جائے گا ،اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


















