Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

راؤ ذوالفقار احمد صدر ایس ای ایس ملتان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے تحت راؤ ذوالفقار احمد صدر ایس ای ایس ملتان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ راؤ شمشاد احمد تھے۔

دیگر مہمانوں میں راؤ شاہ محمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان، صدر رانا جاوید احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر تحصیل شجاع آباد، رانا عدیل احمد اے ای او مرکز کینٹ – وسم امین اے ای او ملتان سٹی ، رانا اشفاق احمد جرنلسٹ، رانا اسلم انجم ڈپٹی ہیڈ ماسٹر مسلم ہائی سکول ، راؤ طارق مصطفی مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب، پروفیسر رانا کامران اور محمد دین ڈوگر سینئر آڈیٹر اے جی آفس ملتان نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

تمام مہمانوں نے اپنی تقریر کے دوران راؤ ذوالفقار احمد کی تعلیمی خدمات کو سراہا آخر میں محمد ظفر اقبال بھٹہ نے راؤ ذو الفقار احمد کو اعزازی شیلڈ پیش کیں۔
راؤ ذوالفقار احمد نے الوداعی خطاب میں کہا کہ یہ میرے لیے یاد گار دن ہے

بعدازیں عہدیداروں کی مشاورت سےخرم جاوید ایس ایس ٹی گورنمنٹ ھائی سکول ڈسٹرکٹ جیل ملتان کو ملتان سٹی کا صدر مقرر کیا جاتا ہے، دیگر شرکاء میں ظفر اقبال بھٹہ راؤ ساجد مصطفی غلام عباس شہزاد ظفر خان ، حاجی محمد احمد شہزاد فہیم راومحمد جاوید مختار احمد انصاری – محمد افنان اشفاق راوعبدالخالق محمد عبداللہ کلیم اللہ راؤ محمد خاور سعدیہ اشتیاق کائنات فاطمہ کوثر پروین عظمی ناصر عذرا ایوب اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button