Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : پنجاب ٹیچرز الائنس کا احتجاج

پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کے چیئرمین حافظ غلام محی الدین کی ہدایت پر نواں شہر چوک پر اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیاش جس کے قیادت اساتذہ رہنما میاں محمد شفیق کمبوہ نے کی احتجاجی مظاہرے میں سرکاری تعلیمی اداروں کے مجوزہ نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

پنجاب حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کے مجوزہ نجکاری کا فیصلہ واپس لے، لیوانکیشمنٹ / رولز میں ترمیم کا ظالمانہ نوٹیفکیشن واپس لے، ہفتہ کی چھٹی بھی ختم کی جائے، حکومت کو چاہیے کہ اساتذہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے، اگر اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پانچ اکتوبر کو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

احتجاجی مظاہرے میں محمد اسلم وٹو میاں طیب احمد بودلہ، چوہدری علی شیر، چوہدری محمد حنیف، ملک عرفان اکرم، راؤ سلیم اخترفانی، رانا وسیم ربانی، میاں مظہر مہے سید ارشاد حسین شاہ اساتذہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button