پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی ڈی ای او ایلمنٹری سے ملاقات
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان ( کاشف چوہدری گروپ ) کے وفد نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ضلع ملتان سر فراز احمد ملک کو چارج سنبھالنے پر صدر پنجاب ٹیچرز یونین بلال ملنہانس کی قیادت میں گلدستہ پیش کیا، اور مبارکباد دی۔
وفد میں جنرل سیکرٹری ملک مختار احمد وینس ، غضنفر عباس جئی ، رانا ریاض حسین ، رانا فاروق عمر ، نذر محمد چن ، عبد الرحمن صدیقی ، ملک خضرحیات ، اسحاق ہانسلہ ، چوہدری رضوان اسلم ، اجمل خان ، اقبال جاوید ، چوہدری سہیل بھٹی ، عدیل عرشی ، عابد حسین کچھی ، محمد ابراہیم ، ارسالان سجاد ، محمود زمان گل ، شیر زمان ، نوید سیال ، خان ذوالفقار احمد شریک تھے ۔
اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان ( کاشف چوہدری گروپ ) نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ضلع ملتان سر فراز احمد ملک کو اساتذہ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں اساتذہ کی پرموشن کیلئے سنیارٹی لسٹوں کی تکمیل بارے اے ای اوز کو ذمہ داری دی جائے، 2018 سے ملتان میں اساتذہ کی ڈی پی سی نہیں ہورہی ہے، جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع ملتان نے یقین دلایا کہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔