پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس

پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب ملک بشیر کنویرا،چیف آرگنائزر پنجاب ملک سجاد اختر اعوان ،سینئرصوبائی نائب صدر پنجاب رانا عبدالقیوم نازش ،ڈویژنل صدر حافظ سیلم ،جنرل سیکرٹری ضلع محمد اشفاق انصاری نے عہدیدارن کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدرملک عبدالغفار مرحوم کے ساتھ آفسیران تعلیم کے ہتک آمیر رویہ اور غیر قانونی اختیارات کے ناجائز استعمال کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔
چونکہ ملک عبدالغفار مرحوم کے سکول کے آئی ٹی ٹیچر زین العابدین عرصہ 6ماہ سے سکول سے غائب تھے، مرحوم نے بچوں کی بہتری کے لئے آئی ٹی ٹیچر کو اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہونے کو کہا تو بااثر معلم اور رانا محمد اکرم نے عبدالغفار مرحوم کو دھمکی آمیز فون کر کے ڈرایا دھمکایا، اور پیڈا ایکٹ کی کاروائی کروا کر نوکری سے فارغ کروانے کی دھمکی دی ۔
ضلعی صدر ملتان ملک عبدالغفار کی موت محکمہ تعلیم کے آفسیران کی وجہ سے ہوئی ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔
تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ ہے پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری جوڈیشل انکوائری کروانے کا حکم دیا جائے اور ملک عبدالغفار کی موت کا سبب بننے والے آفیسران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
پریس کانفرنس میں سنئیر نائب صدر ملک اللہ دتہ دھرالہ ،چیرمین ملتان ڈویژن ملک سجاد وینس ،سنئیر نائب صدر ضلع لیہ ملک غلام عباس ،نائب صدور ملتان مہر اقبال چدھڑ،ملک بلال ملہناس،محمد اکرم مئیو ،چوہدری نواز سندھو،سعید احمد گجر ،رانا خورشید اختر صدر تحصیل ملتان رانا دلشاد احمد بھی شریک ہوئے ۔


















