Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں کے لیے سلیبس تیار نہ ہوسکا، موسم گرما کی تعطیلات ضائع ہونے کا خدشہ

بچوں کوگرمی کی چھٹیوں سے قبل نئے تعلیمی سال کیلئے سلیبس نہ ملنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کیلئے ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے نیاء سلیبس تاحال پبلش نہیں کروایا جاسکا۔
بروقت سلیبس نہ ملنے سے سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم ایک کروڑ سے زائد بچوں کے دوماہ ضائع ہونے کا امکان ہے۔
اس کے برعکس نجی سکولوں میں نیاءتعلیمی سال پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔
محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ مفت درسی کتابوں کی پرنٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کتابوں کی فراہمی کو گرمی کی چھٹیوں میں ہرصورت ممکن بنایا جائے گا۔
جبکہ نیاء تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کروایا جائے گا۔


















