جشن بہاراں کبڈی مقابلہ پنجاب وائٹ نے جیت لیا

جشن بہاراں 2022 کے سلسلہ میں ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن ملتان اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس ملتان میں پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ کے مابین کبڈی ٹاکرا ہوا، جو کہ پنجاب وائٹ نے جیت لیا۔
اس موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی عامر کریم خان ڈپٹی کمشنر ملتان تھے۔
ان کے ہمراہ رانا اخلاق احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹرطیب خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعامر افتخار اے سی صدرخواجہ عمیر محمود اے سی سٹی رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے عامر کریم خان نے کہا کہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے جس کا تعلق ہماری روح سے ہے۔
جشن بہاراں کے موقع پر روائتی کھیلوں کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافت سے روشناس کرائیں۔
انہوں نے جشن بہاراں کے موقع پر شاندار انتظامات پر ڈسڑکٹ ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد دی۔
آخر میں کبڈی ٹاکرا کی فاتح ٹیم کو پچاس ہزار کیش پرائز اور ٹرافی، جبکہ رنر اپ کو تیس ہزار کیش پرائز اور ٹرافی دی گئی ۔
اس موقع پر عامر کریم خان اور دیگر معزز مہمانوں کو انتظامیہ کی طرف سے سووئینیر دیے گئے۔




















