Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قمر الزمان چوہدری کا یوم وفات آج منایا جائے گا

ایم ایس او پاکستان کے تاسیسی رکن قمر الزمان چوہدری مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج 23 نومبر کو ملک بھر کی جامعات میں ان کا یومِ وفات منایا جائے گا، قمر الزمان چوہدری 23 نومبر 2015 کو وفات پا گئے تھے۔

قمر الزمان چوہدری نے ایم ایس او پاکستان کے قیام، تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل اور فکری بنیادوں کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کیا۔ طلبہ کی اخلاقی، فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے ان کی خدمات کو تنظیم آج بھی رہنما اصول کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔

ایم ایس او پاکستان، کا شمار ملک کی فعال ترین طلبہ تنظیموں میں ہوتا ہے، ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button