Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عبد القیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب

وزیر اعظم عمران خان کے نامزد کردہ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے، انھیں قانون، ساز اسمبلی سے 33 ووٹ ملے، جب کہ متحدہ اپوزیشن کے چوہدری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کے لیے امیدار نامزد کیا تھا، جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کی تھی۔
قیوم نیازی ن لیگ کے چوہدری یاسین کو شکست دے کر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ 2 برس قبل مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق لائن آف کنٹرول کے سامنے حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون کے گاؤں درہ شیر خان سے ہے، وہ اسی گاؤں میں 1969 میں پیدا ہوئے تھے، ان کا تعلق مغل خاندان سے ہے۔قیوم نیازی کے آباؤ اجداد 1947 میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے ضلع پونچھ کے کے گاؤں میں آباد ہوئے تھے، ان کے بڑے بھائی سردار غلام مصطفیٰ مغل 1985 میں وزیر مال رہے، سردار عبدالقیوم خان نیازی نے 22 سال کی عمر میں ڈسٹرکٹ کونسلر کا الیکشن لڑا تھا اور جیت گئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button