سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام قائد اعظم اور کرسمس کی تقریبات
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی جانب قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت اور کرسمس کے سلسلہ میں علیحدہ علیحدہ کیک کاٹے گئے ۔
ای لائبریری ملتان میں منعقدہ تقریب میں بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم ولادت کے موقع پر آفیسرز و سٹاف اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس موقع پر ملکی سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
بچوں کو قائداعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی اور قیام پاکستان کے حوالے سے ان کی انتھک محنت اور کاوشوں بارے بھی آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ملتان فاروق لطیف ، تحصیل سپورٹس افیسر نور خان، خواجہ عبدالودود ، انیس خان، اعظم جارج، کشماءین، شہباز، ایم کشور ، اظفر قاسم، حماد منیر ، شاہد جٹ ودیگر نے شرکت کی۔
دریں اثنا سپورٹس سٹاف میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔