Breaking NewsEducationتازہ ترین
انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز زکریا یونیورسٹی میں مقابلہ حسن قرات

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام مقابلہ حفظ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پوری یونیورسٹی سے حفاظ طلباء طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔
وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی ، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب اور پروفیسر ڈاکٹرحافظ بدرالدین احمد نے جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔
پوزیشن ہولڈرز میں فرسٹ پوزیشن حافظ محمد سعد اکرم ، سیکنڈ پوزیشن حافظ فارس اور سیکنڈ پوزیشن محمد عثمان نے حاصل کی۔
اسلامیات اور عربی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کرام نے مقابلہ میں منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔


















