پیف سکولوں میں قران کی تدریس کا ٹائم ٹیبل نمایاں جگہ لگانے کی ہدایت

پیف نے تمام پارٹنر سکولوں کو ناظرہ قران کا ٹائم ٹیبل نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ تمام سکول ناظرہ قران کی تدریس یقینی بنائیں اور اپنے سکولوں میں ٹائم ٹیبل نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ایک بورڈ بھی لگائیں جس پر قران کی تدریس کے حوالے سے معلومات درج ہوں۔
مانیٹرنگ کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ متعدد سکولوں نے قران کی تدریس کے حوالے سے مناسب انتظامات نہیں کیے ہیں، جس پر حکومتی سطح پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔
جس کا پیف انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا ہے اس لئے جو بورڈ لگایاجائے اس پر ہرجماعت کے لئے ناظرہ قران کی تدریس کے اوقات ، قران پڑھانے والے اساتذہ کو نام درج ہوں۔
اس کےعلاوہ تمام اساتذہ کے تدریسی سرٹیفکیٹ بھی سکول میں موجود ہونے چاہیں اور قران کی تدریس کے حوالے سے تمام ریکارڈ محفوظ رکھیں ، عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔



















