Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں کی عمارتوں کی چھتوں پر بارشی پانی کے نکاس کیلئے انتظامات کا الرٹ جاری

محکمہ سکولز نے سکول سربراہان کو موسم برسات میں روزانہ سکول حاضر ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
مراسلہ کے مطابق سکولوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، چھتوں پر پانی جمع ہونے سے کلاس رومز کی چھتیں ٹپکنا شروع ہو جاتی ہیں، بارش سے خراب ہونے والا رنگ روغن بھی دوبارہ کروایا جائے۔
ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ سکول سے غیر حاضری پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کاروائی ہوگی۔




















