ویمن یونیورسٹی میں "کشمیر بنے گا پاکستان ” کے نعرے ، واک اور تقریب کا انعقاد

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالےسے واک اور مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔
جن میں مضمون نویسی تقریری اور پوسٹ مقابلے ہوئے، واک کا اہتمام ڈائریکٹریس سٹوڈنٹس اٖفیئر کی طرف سے کیا گیا ،جس کی قیادت ڈاکٹر قمر رباب ،ڈاکٹر عدلیہ نے کی ، جس میں اساتذہ اور طالبات نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نعرے بازی کی۔
انہوں نےکشمیریوں کے حق میں بینرز وپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ہم ان کی آواز ہیں ۔
مسئلہ کشمیر پر پاکستانی طالبات کا جذبہ قابل تحسین ہے،کشمیر کے عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں ،آج کشمیری بچہ تعلیم کے حصول کےلیے اسکول نہیں جاسکتا،مقبوضہ کشمیر میں بچوں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنا ضروری ہے،دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آنکھیں کھولے۔
بعد ازاں مضمون نویسی ، تقریری اور پوسٹ مقابلے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر رباب نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا ،اس تقریب کا اہتمام مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے جنہیں لاک ڈاؤن کے تحت تشدد کا سامنا ہے۔
یہ دن ہمارے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھی منایا جا رہا ہے ، جنہوں نے ہماری قوم کو وہ آزادی فراہم کی جس کی وہ حقدار تھی۔
تقریب میں ڈاکٹر کلثوم پراچہ، ڈاکٹر میمونہ خان ،ڈاکٹر دیبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔



















