Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : ماہ رمضان کی نسبت سے کوئز پروگرام کا انعقاد

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بین الجامعاتی ’’خزینۂ علم‘‘ کوائز مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف جامعات کی طالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی علمی قابلیت اور ذہانت کا عملی مظاہرہ کیا

ہر ٹیم دو طالبات پر مشتمل تھی اور مقابلہ متعدد مرحلوں میں منعقد ہوا، جس نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کیے رکھی۔

کوئز مقابلے میں جنرل نالج، پاکستان سٹڈیز، اسلامیات، سائنس و ٹیکنالوجی، ادب، حالاتِ حاضرہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

سوال و جواب کے مختلف راؤنڈز نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہے، جہاں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور طالبات نے اعتماد کے ساتھ درست اور بروقت جوابات دے کر اپنی تیاری کا ثبوت دیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’’خزینۂ علم‘‘ جیسے مقابلے طالبات کی ذہنی استعداد بڑھانے اور تنقیدی و تجزیاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں تعلیم صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں شخصیت سازی، اعتماد میں اضافہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

آج کے دور میں معلومات تک رسائی آسان ہے، مگر درست اور مستند علم کا انتخاب اور اس کا مؤثر استعمال ہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے طالبات جدید علوم، تحقیق اور تخلیقی سوچ کو اپناتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ویمن یونیورسٹی ملتان مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ طالبات کو مثبت اور مسابقتی ماحول فراہم کیا جا سکے بین الجامعاتی ’’خزینۂ علم‘‘ کوائز مقابلہ نہ صرف علمی ذوق کی آبیاری کا ذریعہ بنا بلکہ طالبات کے لیے صحت مند مقابلے اور باہمی تعاون کی ایک مثالی فضا بھی قائم کر گیا۔

آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، اسناد اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) کی ٹیم نے حاصل کی، دوسری پوزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم کے نام رہی، جبکہ تیسری پوزیشن محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان (ایم این ایس یو اے ایم) کی ٹیم نے حاصل کی۔

تقریب میں فیکلٹی ممبران، منتظمین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button