Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان شہر میں 6 رمضان بازار سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی

ماہ صیام میں ملتان شہر میں 6 رمضان بازار سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے رمضان بازاروں کی صفائی کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔

سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمدفاروق ڈوگر کی ہدایت پر ورکرز کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمپنی ورکرز نے رمضان بازاروں کی سائیٹ پر صفائی آپریشن شروع کردیا ہے۔
گراونڈ لیولنگ کے لئے مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے اور ملبہ اور ویسٹ اٹھایا جارہا ہے۔

رمضان بازار شمس آباد،مدنی پارک، ممتاز آباد،ولائیت حسین کالج گراونڈ، گلگشت اور ولائیت آباد میں صفائی ستھرائی شروع کردی گئی ہے۔

یکم رمضان سے قبل تمام رمضان بازار فنکشنل کردئے جائیں گے ۔

کمپنی رمضان بازاروں میں روزانہ،صفائی، پانی کا چھڑکاو اور لائم لائننگ یقینی بنائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button