رمضان ریلیف پیکیج اور تارکین وطن کیلیے قرضوں کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8.28 ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی دی جائے گی۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی سمریز پر غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئےکامیاب اوورسیز پروگرام کی منظوری دی گئی۔
کم آمدن تارکین وطن کیلئےسود سے پاک قرضےفراہم کئےجائیں گے۔
10ہزار 180 افراد کو 3لاکھ تک قرض فراہم کیا جائےگا۔
ای سی سی نے بجلی نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری دیدی۔
یہ ریلیف مارچ سے جون 2022 تک 4 ماہ کیلئے دیا جائے گا۔
ریلیف پیکیج کے تحت 136ارب روپےکی سہولت فراہم کی جائےگی۔
کمیٹی نے امپورٹ سینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترامیم، توغ گیس فیلڈ سے ایس این جی پی ایل کو 16ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہمی کی منظوری دے دی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوقیمتوں کافرق حکومت ادا کرے گی۔
اوآئی سی کےوزراخارجہ اجلاس کیلئے 42.89 کروڑ کے فنڈز فراہمی کی منظوری کے ساتھ ساتھ تخفیف غربت وسماجی بہبود ڈویژن کیلئے 4.75کروڑکی گرانٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر اصل اور سود کی ادائیگی کیلئے 135ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔



















