رمضان المبارک ون نائٹ فلڈ لائٹ چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ

ماہ صیام میں روزہ کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
فرمان رسول پاک ہے کہ ہر چیز کی زکوة ہے اور جسم کی زکوة روزہ ہے، ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ماہ رمضان جیسے نیک مہینے کی سعادت حاصل ہوئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام رمضان المبارک ون نائٹ فلڈ لائٹ چلینچ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ایونٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی فائنل ملتان گرین سینئر اور ملتان وائٹ سینئر کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ملتان سینئر گرین نے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی ملتان وائٹ نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 112رنز بنائے توصیف نے 35 عبدالرحمان نے 15 رنز بنائے
ملتان گرین کی طرف سے محمد عمر اور عبد الرحمان نے دو دو وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے مطلوبہ ہدف ملتان گرین سینئر نے دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا محمد ذکا نے 56، محمد بلال نے 23 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔
ملتان وائٹ سینئر کی طرف سے محمد عرفان اور حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مین آف دی میچ محمد ذکا قرار پائے ۔
بلال حنیف اور محمد اعجاز ایمپائرز محمد شمس سکورر تھے، آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔




















