رانا جمشید کا نیا ریکارڈ

رانا جمشید نے زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین میں مسلسل چوتھی بار ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو کر ایک نئی تاریخ قائم کر دی۔
حالیہ انتخابات میں انہوں نے ایک ہزار 9 سے زائد ووٹ حاصل کر کے اپنی مقبولیت اور کارکنوں کے اعتماد کا ایک بار پھر بھرپور اظہار حاصل کیا، رانا جمشید کی مسلسل چوتھی کامیابی کو ملازمین کے مسائل کے حل، فعال کردار اور موثر نمائندگی کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔
رانا جمشید نے تمام ووٹرز، سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے تمام ملازمین کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا، ایک ہزار سے زائد ووٹ صرف میری کامیابی نہیں بلکہ یہ ہم سب کی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے حقوق، ترقیوں، سروس اسٹرکچر، اور فلاحی معاملات کے حل کے لیے پہلے سےمحنت کی جائے گی یونین پلیٹ فارم کو مضبوط اور متحرک رکھنا وقت کی ضرورت ہے اور وہ انتظامیہ کے ساتھ مثبت اور باوقار مذاکرات کے ذریعے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
یونیورسٹی ملازمین کا کہنا ہے کہ رانا جمشید آئندہ بھی ملازمین کی آواز بن کر ان کے حقوق کا مؤثر دفاع کرتے رہیں گے ان کی میابی مستقل مزاجی اور عوامی رابطے کا نتیجہ ہے۔



















