رانا شمیم کا بیان حلفی، بڑے انکشاف نےکہانی پلٹ دی

سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کے بیان حلفی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔
اخبار سے گفتگو میں برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی پر دستخط نوازشریف کےدفتر میں کیے.
چارلس گتھری نے کہا کہ دستاویزات کا پوری طرح سےمطالعہ نہیں کرسکے، علم تھا نوازشریف سےمتعلق اس میں کوئی بڑی بات ہے، دستاویزات کو سرسری دیکھنےکےبعدان کی تصدیق کر دی۔
برطانوی سولیسٹر کے مطابق نوٹری شناخت کی تصدیق کے بعد دستاویزات پر مہر لگاتا ہے، دستاویزات کےاصل ہونےکی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی ۔
دستخط کےوقت ان کے اردگرد کافی لوگ موجود تھے ان لوگوں کی موجودگی سے لگا دستاویزات کافی اہمیت کے ہیں ،حسن نواز کے دفتر میں بیان حلفی پردستخط کیےگئے۔
تہلکہ خیز انکشاف پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان حلفی کی کہانی کھل کرسامنےآگئی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں بیان حلفی پردستخط کرائے جاتے ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ حسین نواز بیان حلفی صحافی انصار عباسی کو بھیجتے ہیں، حسین نواز بیان حلفی اس وقت بھیجتےہیں جب مریم کی عدالت میں پیشی ہوتی ہے راناشمیم کےبیان حلفی کی اب کوئی حیثیت نہیں رہ گئی۔



















