Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنشن اصلاحات کے نام پر بنائے گئے کا لے قوانین کا فی الفور خاتمہ کیا جائے : رانا ولایت علی

لللرانا ولایت علی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان نے کہا ھے کہ پنجاب گورنمنٹ نے پنشن اصلاحات کے دو دسمبر 2024ء کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کی شرط کے تحت پرانے اور نئے پنشنرز کو رگڑا لگا دیا ھے۔

دس مئی کو جاری کئے گئے پنشن کے نوٹیفکیشن میں مذکورہ شرط کی وضاحت کرتے ھوئے تحریر کر دیا ھے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو دئے گئے ایڈھاک ریلیف الاؤنس کا پنشنرز کوپچاس فیصد ملے گا?

⁴ پنشن میں میں پانچ فیصد اضافہ بنتا ھے اس شرط کے اطلاق پر پنجاب کے پنشنرز کی پنشن میں سات فیصد کی بجائے پانچ فیصد اضافہ کر کے نو ٹیفکیشن جاری کردیا ھے وفاق اور پنجاب کے باقی صوبہ جات میں پنشنرز کو ایسی کسی شرط کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور پنجاب کے پنشنرز کو آ ئند ہ سالوں میں بھی اس شرط کے تحت نا قابل تلافی نقصان پہنچا یا جائے گا۔

پاکستان واحد ریاست ھے جس میں ایک قانون کی بجائے دو قانون ھیں رانا ولایت علی نے صدر مملکت وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ھے پنجاب میں پنشن اصلاحات کے نام پر بنائے گئے کا لے قوانین کا فی الفور خاتمہ کیا جعثما پنجاب مریم نواز دختر پاکستان اعلیٰ ویژن رکھنے کے باوجود میاں محمد نواز شریف کی جانب سے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سابقہ دور میں دی گئیں مراعات کو نہ جانے کیوں واپس لے رہیے۔

پنجاب حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کش اقدامات کی وجہ سے ن لیگ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا پنجاب کے نوے فیصد پنشنرز میاں نواز شریف کے حق میں رہے ھیں مگر اب صورتحال اس کے برعکس ھوتی جا رہی ھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button