Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسران کی نا اہلی پر انتہائی تشویش

رانا ولایت علی ریٹائرڈ ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ان کی نا اہلی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پنشنرز کی پینشن کے اضافے کے نوٹیفکیشن میں دس فیصد پنشن میں اضافہ کے ساتھ یکم اپریل 2022 سے دے کر پانچ فیصد پنشن میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے دیا جانا تھا ، پنشن میں پانچ فیصد اضافہ کا اطلاق مذکورہ یکم اپریل 2022 سے دیے گئے دس فیصد پر بھی کیا جانا تھا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز نے پنشنرز کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان کر دیا ہے۔

نو ٹیفکیشن میں یہ بات واضح ہے کہ جو ملازمین یکم جولائی 2022 سے ریٹائرڈ ہونگے، ان کی پینشن میں پانچ فیصد اضافہ کرتے ہوئے یکم اپریل 2022 کے پنشن میں دس فیصد اضافہ پر اطلاق نہ ہو گا۔

سابقہ پنشنرز کو کو پانچ فیصد اضافہ پنشنرز کی پنشن میں دس فیصد اضافہ شامل کرکے دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button