Breaking NewsNationalتازہ ترین
محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر میں راشن کی تقسیم کی تقریب
محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کے زیر اہتمام غریا و مساکین نابینا افراد میں راشن تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں نابینا افراد ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہاہے کہ مستحق افراد کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے، صاحب حیثیت افراد نابینا، مستحق افراد اور بیوہ خواتین کی مدد کرنے میں اپنا کردار اداکریں، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں ۔
انہوں نے کہاہے کہ محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق افراد میں راشن اور عید گفٹ تقسیم کئے گئے ہیں، تاکہ تمام مستحق افراد بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔